فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی کو صدمہ، چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا

پاکستانی فلموں کے نامور اداکار مصطفیٰ قریشی کے چھوٹے بھائی چاچا منظور قریشی کا حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔

چاچا منظور قریشی کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج چل رہا تھا، پھر ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا۔
اس کے بعد گھر پر ہی علاج جاری تھا، ان کا انتقال گھر پر ہی ہوا۔

مرحوم کی نماز جنازہ حیدر آباد کے قاسم آباد پٹرول پمپ کے قریب میمن مسجد میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی