محترمہ حنا سلیم پاکستان ویمن فورم کویت کی صدر منتخب

پاکستان ویمن فورم کویت کے انتخابات – محترمہ حنا سلیم پاکستان ویمن فورم کویت کی صدر منتخب
– مسز صبیحہ عبید آرائیں نے دورانِ انتخابات منصف کا اعلیٰ کردار ادا کیا
کویت: پاکستانی خواتین کی نمائندہ تنظیم پاکستان ویمن فورم’ جو کویت میں سالہا سال سے ایک فعال اور متحرک کام کر رہی ہیں۔
محترمہ یاسمین مظفر جنھوں نے اس تنظیم کی بنیاد 2005 میں رکھی اور رات دن اسکو فعال بنانے میں جدوجہد کی تب سے لے کر محترمہ نادیہ محمد تک ہر خاتون نے اس میں اپنے حصے کی وہ شمع روشن کی جو ہمیشہ روشنی بکھیرتی رہیں گی۔
یہ تنظیم بلاشبہ پاکستانی خواتین کا جہاں فخر و ناز ہے وہاں ایک ایسا موقع فراہم کرنے کا پلیٹ فارم ہے جس میں انکو اپنے انتظامی ہنر اور تعلیم کے جوہر دکھانے کے مواقع ملتے ہیں
گزشتہ دنوں کو حسب روایت اسی ڈسپلن اور مہارت کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جب مسز رومینہ سرور جو کہ دو ہزار چھ سے اس تنظیم سے منسلک ہیں اور دو مرتبہ وائز پریزیڈینٹ کے عہدے پر فائز رہ چکی ہیں،انہوں نے پہلی مرتبہ آن لائن انتخابات سے سب کو روشناس کروا کر قیادتِ نو تشکیل دی۔۔
جہاں پاکستانی سفارت خانے نے انتظامی رہنمائی و مدد کی وہاں اس پوری کاروائی کے دوران عزت مآب سفیر پاکستان سید سجاد حیدر کی اہلیہ مسز عنبرین مصطفی (سربراہ تنظیم) کی سرپرستی و شفقت بھی حاصل رہی۔ مسز صبیحہ عبید نے دورانِ انتخابات منصف کا اعلیٰ کردار ادا کیا اور اپنی صداقت اور ایمانداری سے شفاف انتخابات کو یقینی بنایا۔۔نو منتخب قیادت نے خواتین کے اظہار اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ محنت اور لگن سے اس تنظیم کے کام کو مزید نکھاریں گے۔
محترمہ حنا سلیم اگلے دو سال کیلئے پاکستان ویمن فورم کویت کی صدر منتخب ہوگئیں، وہ درس و تدریس کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور کویت بھر میں انہیں بڑے احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ انھوں نے گزشتہ انتظامیہ کے کام کی بے حد تعریف کی اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ ہم سب مل کر گزشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین میں بنیادی شعور کی آگاہی اور کویت پاکستان فرینڈشپ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی۔ نائب صدر کے لیے محترمہ نگہت طارق جبکہ محترمہ مروا فیاض جنرل سیکرٹری اور محترمہ رابعہ برنی سیکرٹری خزانہ کے لیے منتخب ہوئیں جبکہ مسز رومینہ اور مسز نادیہ ایگزیکٹو ممبر پر منتخب ہوئیں۔
ریڈیو کویت اردو سروس کی اینکر مسز ندا مرزا کو میڈیا ہیڈ کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔
نومنتخب صدر نے تمام کمیونٹی اور خصوصی طور پر محترمہ عنبرین مصطفی اور محترمہ تحریم الیاس جنھوں نے اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی،اُن کا بے حد شکریہ ادا کیا اور مزید تعاون و رہنمائی کی استدعا کی۔
– ووپ میڈیا کویت پاکستان ویمن فورم کویت کی تقریبات کی کوریج 2011 سے سر انجام دے رہا ہے