امریکی صدارتی انتخابات، ریاست وسکانسن کے نتائج آنے کے بعد جو بائیڈن کو ٹرمپ پر واضح برتری

امریکی ریاست وسکانسن میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو دس ایکٹورل ووٹ ملے جس کے بعد ان کے کل ووٹوں کی تعداد 248 ہو گئی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 213 الیکٹورل ووٹ مل چکے ہیں


امریکی ریاست وسکانسن سے صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے جس کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہو چکی ہے ۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست وسکانسن سے صدارتی انتخابات کے نتائج میں جو بائیڈن کو دس الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں جس کے بعد ان کے کل ایکٹورل ووٹوں کی تعداد 248 ہو گئی ہے، جبکہ ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کل ووٹوں کی تعداد 213 ہے ، اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ جو بائیڈن سے 35 ووٹ پیچھے ہیں۔
امریکہ کی چھ ریاستوں کے نتائج سامنے آنا باقی ہے جبکہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید دو ریاستوں مشی گن اور نوائیڈا میں جو بائیڈن کو برتری حاصل ہے اور ان کے نتائج آنے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 270 ہو جائے گی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شمالی کیرولینا، جارجیا، الاسکا اور پینسلوینیا میں برتری حاصل ہے۔
ان چاروں ریاستوں میں جیتنے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ 267 ووٹ حاصل کر سکیں گے ۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹس کے امیدوار جوبائیڈن نے 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ آج تک کوئی امریکی صدارتی امیدوار 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل نہ کر سکا۔ اس سے قبل امریکی صدارتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز اوباما کے پاس تھا۔ اوباما نے 2008 کے انتخابات میں 6 کروڑ 90 لاکھ ووٹ حاصل کیے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ جوبائیڈن نے 7 کروڑ سے زائد ووٹ تو حاصل کر لیے، تاہم انہیں فتح کیلئے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا اب بھی ضروری ہے
—————–

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2020-11-04/news-2642927.html