پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی مالی حالت مستحکم ہے اور انتظامیہ کے حالیہ اقدامات کے نتیجے میں پی این ایس سی کو مالی استحکام حاصل ہوا ہے

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے ستمبر 2020 میں ختم ہونے والے کوارٹر کے دوران پچاسی کروڑ 85 لاکھ روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا جبکہ گزشتہ برس اسی کوارٹر میں پی این ایس سی نے 49 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا تھا ۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی فراہم کردہ ایکشن رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال برائے 2020 21 کے پہلے کوارٹر میں 2 ستمبر 2019 کو ختم ہوا کے دوران پی این ایس سی نے مجموعی طور پر تین ارب 97 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے پہلے کوارٹر کے تین ارب 27 کروڑ روپے کے مقابلے میں 70 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔


رپورٹ کے مطابق اخراجات نکال کر گلاس پرافٹ ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زیادہ تھا ۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی مالی حالت مستحکم ہے اور انتظامیہ کے حالیہ اقدامات کے نتیجے میں پی این ایس سی کو مالی استحکام حاصل ہوا ہے اور ماضی کے مقابلے میں کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے