وزیراعلیٰ نے بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کا افتتاح کردیا،

اب یونیورسٹی کا پہلا تعلیمی سال شروع ہوگا، یونیورسٹی کو داخلے کیلئے ایچ ای سی سے این او سی مل گئی ہے۔ نیچرل سائنسز، مینجمنٹ سائنس اینڈ مینجمنٹ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن، ہیومن ریسورس سمیت 6 شعبوں میں 600 داخلے دیے جائیں گے،

یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی۔
داخلا ایڈمیشن نیچرل سائنسز، مینجمنٹ سائنس اینڈ مینجمنٹ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن، ہیومن سورس سمیت 6 شعبوں میں 600 ایڈمیشن کھولی گئی ہیں

پبلک سیکٹر میں پہلے وومین یونیورسٹی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

یہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے نام سے منصوب ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اس منصوبے کی تکمیل کیلئے ایم این اے خورشید شاہ کی محنت شامل ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اس یونیورسٹی کو میں ملک کی بہترین جامعات میں دیکھنا چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ

وی سی جامعہ ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیراعلیٰ سندھ کو یونیورسٹی سے متعلق بریفنگ دی