مختلف شہری مسائل کاتعلق ماحولیاتی تبدیلی سے ہے کمشنر کراچی سہیل راجپوت

مختلف شہری مسائل کاتعلق ماحولیاتی تبدیلی سے ہے کمشنر کراچی سہیل راجپوت
ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات کیے جائں گے
ماحولیاتی تبدیلی سمینار سے خطاب
ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے لئے باڈی تشکیل دی جائے گی سہیل راجپوت
۔متعلقہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندے اور ماہرین شامل ہوں گے کمشنر کراچی

کراچی ( ) کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ کراچی انتظامیہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات یا اس کے نقصانات سے شہر کو بچانے کے لئے جامع منصوبہ بناے گی۔ عملدرآمد کے لئے ایک ایڈوائزی باڈی تشکیل دی جائے گی۔جس میں ماحولیات کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندے اساتذہ اور ماہرین شامل ہوں گے۔ منصوبہ پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے گا۔ یہ بات انھوں نے وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت کی ماحولیات کی کمیٹی کے زیر اہتمام فیڈریشن ہاوس میں منعقدہ ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے مقاصد کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی کمشنر نے کہا کہ کراچی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی بری طرح زد میں ہے۔ حالیہ کراچی کی تباہ کن بارشوںنے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کیا وہیں مستقبل کی مشکلات کی طرف اشارہ بھی دیا ہے۔ جس سے مستقبل مین نمٹنے کے لئے ترجیحی طور پر منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اگلے سال مون سون بارشوں کی متوقع مسائل سے نمٹنے کی بھرپور تیاریاں کی جاسکیں۔ ۔ فیڈرل پارلمنٹری سیکریٹری ماحولیاتی تبدیلی رخسانہ نوید نے کہا کہ کراچی میں ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے منصوبہ میں ہر ممکنہ مدد کی جائے گی
ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجاز نے کہا کہ فیڈریشن ماحولیات کی بہتری کے لئے کراچی انتظامیہ کے ساتھ اپنا تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ صنعت کار زاہد حسین نے پائیدار ترقی کے مقاصد کی اہمیت پر روشنی ڈالی ایس ڈی جی اکیڈمی کے چیرمین امر جعفری اور سی ای او صدف خالد خان نے ماحولیات کی بہتری کے اقدامات کے بارے میں اپنے کردار پر روشنی ڈالی اور اسے بہتر بنانے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایف سی سی آئی کمیٹی برائے ماحولیات کے کنوینیر نعیم قریشی نے کہا کہ کراچی میں مختلف اداروں کے تعاون سے ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے کراچی میں پچاس ہزار پودے لگانے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے