شریف فیملی کو احتساب کی آڑ میں نشانہ بنانا موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے-مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور اعوان

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب مرکز کے زیراہتمام دارلحکومت ریاض میں پریس کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور اعوان نے کہا کہ شریف فیملی کو احتساب کی آڑ میں نشانہ بنانا موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے احتساب کے نام پر انتقام کسی صورت قبول نہیں اس جعلی مینڈیٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ملک منظور اعوان نے کہا کہ انتقامی کاروائیاں اور اوچھے ہتھکنڈے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ملک منظور اعوان نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد حکومت کی نااہلی کو عوام کے سامنے بے نقاب ہونے سے روکنا ہے نواز شریف کا ہر سپاہی نیب نیازی گٹھ جوڑ سے گھبرا کر سچ بولنے سے باز نہیں آئے گا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر میاں طارق جنید نے کہا میاں شہباز شریف کی گرفتاری موجودہ حکومت کی سنگین ترین غلطی ہے عمران خان کی آمرانہ ذہنیت کھل کر عیاں ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جب بھی قیادت نے کوئی لائحہ عمل دیا تو اپنی جانوں کو نچھاور کرنے سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما راشد منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے عوام اور پاکستان کی ایمانداری محنت اور قومی جذبے سے خدمت کی انہیں گرفتار کر کے اچھا پیغام نہیں دیا جا رہا ہے پریس کانفرنس سے مسلم لیگ ن کے جیالے میاں عظیم نے کہا کہ کوئی جیل کوئی جھوٹا مقدمہ اور کوئی نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیں عوام کے حقوق کا دفاع کرنے سے نہیں روک سکتا پریس کانفرنس کے آخر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے میاں شہباز شریف کی گرفتاری نا منظور ، شہبازشریف کو رہا کرو ، ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے بھی لگائے کر اپنے قائدین سے محبت کا اظہار کیا