صبا قمر نے خواتین مداحوں کا شکریہ ادا کیوں کیا؟

پاکستان کی سُپر ماڈل، اداکارہ اور ہدایت کارہ صبا قمر نے حوصلہ افزائی کرنے پر اپنی پرستار خواتین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ہر دل عزیز اداکارہ صبا قمر کی جانب سے آئے دن اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصاویر، ویڈیوز، معاشرتی برائیوں پر ویلاگز اور پیغامات شیئر کیئے جاتے ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے بہت اہمیت دی جاتی ہے۔

اداکارہ صبا قمر کی جانب سے حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے پرستاروں خصوصاً خواتین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے صبا قمر کی ہر موڑ پر حوصلہ افزائی کی اور اُن سے محبت کا ا ظہار کیا۔

صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیمرے کی جانب اپنی پُشت کیے اپنے سامنے رکھ ہوئے خوبصورت سفید پھولوں کے دستے کو دیکھ رہی ہیں جس میں ایک پیغام بھی نظر آ رہا ہے
صبا قمر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں معنی خیز چند
سطور لکھی ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ ’طاقت یہ نہیں ہوتی کہ آپ ٹوٹنے سے پہلے خود کو کتنا سنبھال سکتے ہیں بلکہ اصل طاقت تو یہ ہوتی ہے کہ ٹوٹنے کے بعد آپ کتنا برداشت کر سکتے ہیں‘۔

صبا قمر نے مزید لکھا کہ ’وہ اپنے اس پیغام میں ہر اس خاتون کا شکریہ ادا کر رہی ہیں جنہوں نے اُنہیں تعمیر کرنے میں کردار ادا کیا، اُنہیں محبت دی اور اُن کی حوصلہ افزائی کی‘۔

صبا قمر نے اپنے پیغام کے آخر میں سب خواتین کو اپنی انسپائیریشن بھی قرار دیا۔

صبا قمر کی اس پوسٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ گئے ہیں، صبا قمر کے مداحوں کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے خوب پیار اور محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے