سائرہ بی بی گوٹھ سرجانی کے مکینوں کا قانونی تعمیرات گرانے پراحتجاج


سائرہ بی بی گوٹھ سرجانی کے مکینوں کا قانونی تعمیرات گرانے پراحتجاج
بے گھر سیکڑوں افراد کا کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ، سندھ ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ہمارے خلاف کارروائی رشوت دینے سے انکار کے بعد کی گئی،لینڈ مافیا گھروں پر قبضہ کرنا چاہتاہے،متاثرین

کراچی ٟاسٹاف رپورٹرٞ سائرہ بی بی گوٹھ سرجانی ٹائون کے مکینوں کا قانونی تعمیرات گرانے پر احتجاج،بے گھر سیکڑوں افراد کا کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ، سندھ ہائی کورٹ اور سندھ حکومت سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف کارروائی رشوت دینے سے انکار کے بعد کی گئی،ہمارے گھروں پر لینڈ مافیا قبضہ کرنا چاہتا ہے،بغیر نوٹس کے کارروائی اس بات کا ثبوت ہے۔علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ جن مکانوں اور دکانوں کو گرایا گیا ان کے حق میں سندھ ہائی کورٹ کے ڈویږن بینچ کا فیصلہ موجود ہے اور یہ تمام قانونی تعمیرات ہیں مگر اینٹی انکرچمنٹ سیل نے بغیر کسی تصدیق اور نوٹس کے اچانک یہ کارروائی کی جو سراسر غیر قانونی عمل ہے۔ ادھرکراچی ضلع ویسٹ کے ڈی سی آفس میں رشوت کا بازار گرم ہے ،مختیارکار منگھوپیر اینٹی انکروچمنٹ ضلع ویسٹ سے ماہانہ کروڑوں روپے کمانے میں مصروف ،مختیارکار منگھوپیر کو ماضی میں نیب نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا جبکہ ان کے خلاف ابھی تک نیب اینٹی کرپشن اور مختلف اداروں میں کرپشن کے کیس زیر سماعت ہیں۔