لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے؟ شعیب اختر نے بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

مختلف پیغامات کے ذریعے سوشل میڈیا پر سب سے آگے رہنے والے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ’لوگوں کے ساتھ اتنا بُرے سلوک نہ کریں جتنے بُرے وہ ہیں بلکہ اتنا اچھا سلوک کریں جتنے آپ اچھے ہیں
سابق کرکٹر کے اس معنی خیز پیغام کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

صارفین نے کرکٹر شعیب اختر کے ٹوئٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دین اسلام بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنے قریبی دوست کے انتقال کی خبر دی تھی۔

ٹوئٹر پر شعیب اختر نے عامر روؤف شیخ نامی اپنے دوست کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کےقریبی دوست عامر رؤف شیخ جن سے گزشتہ 22 سال سے اُن کی دوستی تھی وہ رضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں
اُنہوں نے اپنے دوست کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ عامر رؤف شیخ نے جِم اور اُن کی جسمانی فٹنس میں بہت مدد کی تھی اور ساتھ ہی اُن کی ٹریننگ بھی کی تھ