ای ایف ایل کپ: پری کوارٹر فائنل میں آرسنل نے لیورپول کو شکست دے دی

ای ایف ایل کپ کے پر ی کوارٹر فائنل میں آرسنل نے لیورپول کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

ای ایف ایل کپ کے چوتھے راؤنڈ میں لیورپول ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں آرسنل کے مدمقابل تھی۔

انفیلڈ میں کھیلا گیا میچ نوے منٹ تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ کا سہارا لیا گیا۔
آرسنل کے گول کیپر برنڈلینو نے لیورپول کی دو پنالٹیز روک لیں۔ ہوم گراؤنڈ پر لیور پول کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست ہوئی۔

کوارٹر فائنل میں آرسنل کا مقابلہ مانچسٹر سٹی سے ہوگا