صوبائی وسائل پر پہلا حق اس صوبے کا ہے جہاں سے وسائل کی پیدوار ہو رہی ہے۔ شہزاد میمن

سندھ میں موجود اپوزیشن سندھ کے حقوق کے حق میں ایک لفظ بات کرنے کو تیار نہیں۔ شہزاد میمن
کراچی۔ 30 ستمبر۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے کوآرڈینیٹر و رہنما پی پی پی شہزاد میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی سزا گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورت میں کراچی کی عوام بھگت رہی ہے۔ ان باتوں کا اظہار شہزاد میمن نے مختلف کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انکے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے شہزاد میمن کا کہنا تھا کہ گیس کا محکمہ وفاقی حکومت کے زیر سایہ کام کرتا ہے اور یہ ہی وجہ ہے

کہ انکی نااہلی کا خمیازہ پورا سندھ گیس بندش کی صورت میں بھگت رہا ہے۔ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں سے پاکستان کی مجموعی گیس کا 68 فیصد نکلتاہے۔ مگر سندھ کو اس کے حصے کی گیس نہیں مل رہی۔ ہونا تو یہ چایئے تھا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق سندھ کی ضرورت کی گیس پہلے اس صوبے کو ملتی اور پھر باقی گیس دوسرے صوبوں کو دی جاتی مگر وفاقی حکومت ہر مسئلے میں مسلسل آئین شکنی کرتے آئی ہے۔ شہزاد میمن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھی ہمارا ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان،

سب ہمارے لیے اہم ہیں کیوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے مگر ہم یہ چاہتے ہیں پنجاب سے نکلنے والے وسائل کو پنجاب میں پہلے تقسیم کیاجائے، خیبر پختون خواہ سے نکلنے والے وسائل کو پہلے وہاں دیا جائے اسی طرح جب وہاں ضرورت پوری ہوجائے تو باقی صوبوں کو دیا جائے۔ اور ویسے بھی سندھ پاکستان کی معیشت میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے، یہاں کی گیس

یہاں استعمال ہوگی تو یہاں کی صنعت ترقی کرے گی اور سندھ کی صنعت کا ترقی کرنا پاکستان کی صنعت کا ترقی کرنا ہے۔ گیس لوڈشیڈنگ سے ہماری صنعت برباد ہورہی ہے۔ عمران خان کو مزدوروں کا کچھ خیال


نہیں کیوں کہ بجلی گیس کی بندش سے جہاں صنعتکار کو نقصان پہنچ رہا ہے وہاں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے مگر وفاقی حکومت جھوٹے دعووں کے

ذریعے سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے۔
ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 687