وزیراعظم کا امریکی صدر ٹرمپ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا میں مبتلا ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ اوران کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی ۔ ٹوئٹر پر امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی اہلیہ میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ جلد ہی صحتیاب ہوں گے۔وائٹ ہاوس ترجمان کے مطابق ٹرمپ بنا کسی تعطل کے فرائض انجام دیتے رہیں گے

Courtesy Gnn news