ایس ایچ اوز کے لیے نئی ہدایات جاری

خواتین کی شکایت پر رجسٹرڈ ہونے والے کیسز کی اطلاع فوری طور پر محکمہ ترقی نسواں کی ہیلپ لائن 1094 پر دی جائے۔ سیدہ شہلا رضاایس ایچ اوز خواتین کے کیسیز کو ترجیح بنیادوں پر صحیح دفعات کے تحت رجسٹرڈ کریں۔ صوبائی وزیرکراچی29 ستمبر ۔صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ کراچی میں خواتین کی شکایت پر رجسٹرڈ ہونے والے کیسز کی اطلاع فوری طور محکمہ ترقی نسواں کی ہیلپ لائن 1094 پر دی جائے تاکہ متاثرہ خاتون کو محکمہ کی جانب سے قانونی، طبی معاونت کے ساتھ ساتھ تحفظ بھی فراہم کیا جاسکئے۔ کراچی بھر کے ایس ایچ اوز اور ائی اوز کو گھریلو تشدد (روک تھام اور تحفظ) ایکٹ 2013 اور دیگر متعلقہ ایکٹ کے بارے میں آگاہی تربیت فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ شکایات درج کرتے وقت صحیح دفعات کے تحت کیس رجسٹرڈ کیا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں عالیہ شاہد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملوث افراد کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے خواتین پر ہونے والے حالیہ تشدد ،زیادتی, قتل اور دیگر کیسز کی پیش رفت کے بارے میں صوبائی وزیر کو آگاہی فراہم کی۔ صوبائی وزیر نے ایس ایچ اوز کی کیسز میں عدم تعاون کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی جائے کہ خواتین کے کیسیز کو ترجیح بنیادوں پر صحیح دفعات کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ انصاف ہوتا ہوا نظر ائے۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں پولیس کا کردار اہمیت کا حامل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس افسران و اہلکار اپنے رویوں سے یہ ثابت کرے کہ خواتین کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر درج اور حل کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں متاثرہ خواتین بلا جھجک اپنی شکایات درج کروائے۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں عالیہ شاہد نے صوبے بھر میں محکمہ کے تحت قائم ویمن کمپلینٹ سینٹر میں کئے گئے کیسسز کے بارئے میں شرکاءکو اگاہی فراہم کی۔ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 682۔۔۔ایف زیڈ ایف