آئی ٹی برآمدات کا تاریخی ریکارڈ قائم

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت مزید مضبوط ہو گئی، آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کے باعث آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، 5 ماہ میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا نومبر کے دوران آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم 1.8 بلین ڈالررہا، نومبر میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 356 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ڈیجیٹل خود مختاری کی جانب انقلابی پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔