
نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل
20 دسمبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے سندھ فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2013 اور سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے آئینی درخواست نمبر 1592/2025 میں 9 اکتوبر کو جاری ہونے والے فیصلے کی روشنی میں فری شپ قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ، رفعیہ جاوید کے مطابق ایسے نجی اسکولز جنہوں نے طلبہ کو دس فیصد فری شپ کی فراہمی کے حوالے سے غلط اور گمراہ کن ڈیٹا جمع کروایا تھا، ان کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


























