“دل والے کے 10 سال مکمل — مداحوں نے کیسے جشن منایا؟”

شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی آخری بار بڑی اسکرین پر فلم دل والے میں نظر آئی تھی، جسے اب 10 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر کاجول نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے فلم کے تجربات اور کاسٹ کے ساتھ سیٹس پر گزارے گئے خوشگوار لمحات کا ذکر کیا۔


اب مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کو دوبارہ ایک ساتھ فلم کرنی چاہیے۔ مختلف فین کلبز نے بھی سوشل میڈیا پر فلم کی 10ویں سالگرہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی۔

اس فلم میں ورون دھون اور کریتی سینون بھی مرکزی کرداروں میں شامل تھے۔