وہ جگہ جہاں ایک ہی دن میں چھ ممالک پیدل گھومے جا سکتے ہیں

لوگ دنیا کی سیاحت کے لیے کئی ماہ کی پلاننگ کرتے ہیں مگر 6 ممالک ایک ہی دن میں پیدل بھی گھومے جا سکتے ہیں۔

دنیا میں بڑی تعداد سیاحت کی شوقین ہے اور ہر سال مختلف ممالک میں لاکھوں افراد سیاحت کی غرض سے جاتے ہیں۔ ٹورز آپریٹرز سمیت کئی لوگ کثیر الملکی سیاحت کی مہینوں طویل پلاننگ بھی کرتے ہیں۔

تاہم آج ہم آپ کو دنیا کے ان 6 ممالک کے بارے میں بتائیں گے، جہاں سیاحت کے شوقین افراد صرف ایک دن میں پیدل گھوم پھر سکتے ہیں۔

یہ ملک چھوٹے ضرور ہیں، مگر قدرتی حسن اور اپنی خوبصورت ثقافت رکھتے ہیں۔ سیاح یہاں جا کر سیاحت کا ایک الگ اور خوشگوار تجربہ محسوس کرتے ہیں۔

ویٹیکن سٹی:
ویٹیکن سٹی دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے تاہم یہ فن، تاریخ اور روحانیت کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہ سینٹ پیٹرز باسیلیکا اور سسٹین چیپل جیسے مشہور اور تاریخی مقامات کا گھر ہے۔

یہاں کا ماحول پرسکون ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی متاثر کن ہے اور اس کی شاندار عمارتیں دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔

مالٹا:
مالٹا ایک مربع کلومیٹر سے بھی کم رقبے میں پھیلا ملک ہے۔ اس کا دارالحکومت ویلٹا یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل ہے۔ یہ شہر تاریخ، فنِ تعمیر اور سمندری مناظر سے بھرپور ہے۔ یہاں سیاحت کا بہترین وقت اپریل سے جون یا ستمبر سے اکتوبر کے مہینے ہیں۔

لخٹنشٹائن:
سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع لخٹنشٹائن یورپ کا چوتھا سب سے چھوٹا ملک ہے۔ یہ ملک پہاڑوں، قلعوں اور سرسبز وادیوں سے مالامال ہے۔

وادوز قلعہ کی سیر، نیشنل میوزیم کا دورہ اور پہاڑی راستوں کی ہائیکنگ یہاں کی اہم سیاحتی سرگرمیوں میں شامل ہے۔ مئی سے دسمبر تک کے مہینوں میں لخٹنشٹائن کا سفر بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔

موناکو:
ماناکو رقبے میں چھوٹا مگر شان و شوکت میں بے مثال ملک ہے، جو اپنی لگژری زندگی، کیسینوز اور بحیرہ روم کے دلکش مناظر کے لیے مشہور ہے۔ مونٹی کارلو کیسینو، اولڈ سٹی اور پرنس پیلس اور بندرگاہ یہاں کے اہم سیاحتی مقامات میں شمار ہوتے ہیں۔

یہاں پیدل چلتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی پوسٹ کارڈ میں داخل ہو گئے ہوں۔ اس ملک کی سیر کا بہترین وقت مارچ تا مئی یا ستمبر تا اکتوبر ہے۔

سان مرینو:
اٹلی کے پہاڑی علاقے میں واقع سان مرینو دنیا کی قدیم ترین جمہوریتوں میں سے ایک ہے۔ اس کی قرونِ وسطیٰ کی عمارتیں اور پتھریلی گلیاں ماضی میں لے جاتی ہیں۔ یہاں اپریل سے اکتوبر کے مہینے تفریح کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔

انڈورا:
یہ چھوٹا سا ملک فرانس اور اسپین کے درمیان پیری نیز پہاڑوں میں واقع ہے، جو قدرتی حسن اور دلکش قصبوں کے حوالے سے مشہور ہے۔ اس ملک کی سیر کے لیے مئی سے ستمبر کے مہینے موزوں ہیں۔