ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام تک صورتحال مکمل طور پر آسٹریلیا کے حق میں ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز جاری ہے، 356 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے اور ابھی صرف 4 وکٹیں گری ہیں۔ ٹریوس ہیڈ نے دوسری ایشز سینچری بنائی اور اس وقت 142 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ ان کے ساتھ ایلکس کیری 52 رنز پر ناٹ آؤٹ کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل عثمان خواجہ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے لیے بچنا یا ٹیسٹ جیتنا اور ایشز بچانا تقریباً ناممکن نظر آ رہا ہے۔ تمام امکانات ہیں کہ کل ایشز کا فیصلہ ہو جائے گا۔
Load/Hide Comments


























