ہارون آباد سے کراچی آنے والی بس حادثے کا شکار، 7 مسافر زخمی ہوگئے


file-photo
ہارون آباد سے کراچی آنے والی بس حادثے کا شکار، 7 مسافر زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھند کے باعث بس ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب بے نظیر روڈ پر الٹی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند، موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند

دھند کے باعث موٹر وےایم 3 جڑانوالہ سےرجانہ تک،ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک اور ایم 5ملتان سےروہڑی تک بند کی گئی ہے۔

قومی شاہراہ پرحد نگاہ 100 میٹر تک رہ گئی ہے۔

=====================
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دھند، موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کردیے گئے ہیں۔

ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی انٹرچینج، ایم تھری درکھانہ سے جڑانوالہ، ایم فور شیر شاہ سے خانیوال اور گوجرہ سے شورکوٹ جبکہ ایم فائیو رحیم یار خان سے روہڑی اور ملتان سے ظاہر پیر تک بند ہے۔

قومی شاہراہ پر حد نگاہ 100 میٹر رہ گئی، ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ فوگ سیزن میں شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، صبح 10 سےشام 6 تک سفری اوقات دھند سے محفوظ ہوتے ہیں۔
=====================

ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں

ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں، نئی پالیسی کا اطلاق یکم جنوری سے کیا جائےگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ شام، جنوبی سوڈان، نائجر، مالی اور برکینا فاسو اور ایسے شہریوں کے امریکا سفر پر مکمل پابندی عائد کی جارہی ہے جن کی سفری دستاویز فلسطینی اتھارٹی جاری کرتی ہے۔

نئی پالیسی کی زد میں ان ممالک کے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہل خانہ اور افغان اسپیشل امیگرینٹ ویزا کے حامل افراد بھی آئیں گے۔

جن ممالک کے شہریوں پر جزوی پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں انگولا، انٹیگوا، باربوڈا، بنین، آئیوری کوسٹ، ڈومینیکا، گبون، گیمبیا، ملاوی، موریطانیہ، نائجیر، سینیگال، تنزانیہ، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

صدرٹرمپ نے پہلے افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر جون میں پابندی لگائی تھی اور وائٹ ہاؤس کے باہر افغان شہری کی فائرنگ سے دو نیشنل گارڈز کی موت کے بعد تیسری دنیا کے تمام ممالک سے لوگوں کی نقل مکانی روکنے کا بیان دیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے تازہ اقدام سے سفری پابندیوں کا شکار ممالک کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ٹرمپ انتظامیہ مزید 15 ممالک کےشہریوں پر پابندی لگارہی ہے جن میں زیادہ تر کا تعلق افریقا کے ممالک سے ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا ایسے تمام غیر ملکیوں کو روکنا چاہتا ہے جو اسے غیر محفوظ اور غیر مستحکم بناسکتے ہیں۔