جدید تدریسی نقطہ نظر| اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی | کلاس روم کی مصروفیت


جدید تدریسی نقطہ نظر| اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی | کلاس روم کی مصروفیت

جدید تدریسی نقطہ نظر| اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی | کلاس روم کی مصروفیت

Leader In Me |modern pedagogical approaches| teacher professional development| classroom engagement

=======================

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس،زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، غذائی تحفظ اور پالیسی معاملات پر گفتگو
اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (جی ایم او) اور نان جی ایم او مکئی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، غذائی تحفظ اور پالیسی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی جانب جانا ہوگا تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ایم او فصلیں پیداوار میں اضافے اور قومی غذائی تحفظ کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہو سکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے تمام فیصلے ملکی قوانین اور موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت کیے جائیں گے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ انسانی صحت اور ماحول کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے کسی بھی نئی ٹیکنالوجی کے نفاذ میں احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مجوزہ بایوٹیکنالوجی پالیسی تمام فصلوں پر لاگو ہوگی اور اسے صرف مکئی تک محدود نہیں رکھا جائے گا۔