رحمن کلاسک کرکٹ لیگ، ٹائٹل بی ٹی کے اسٹار کے نام


بی ٹی کے اسٹارز کے کپتان محمد فیصل رحمن کلاسک ٹورنامنٹ کی ٹرافی اور نقد انعام سماجی رہنما احمد چوہان سے وصول کر رہے ہیں

رحمن کلاسک کرکٹ لیگ، ٹائٹل بی ٹی کے اسٹار کے نام

سماجی رہنما احمد چوہان، سردارکامران خان ترین، شیخ ساجد کریم، نواب عالم، محمد طیب نے انعامات تقسیم کئے

سعید حسن ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور بیٹر قرارپائے۔ فہیم خان بہترین فیلڈر کا ایوارڈ لے اڑے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) رحمن کلاسک کرکٹ لیگ سیزن 10 کا فائنل بقائی کرکٹ اسٹیڈیم میں بی ٹی کے اسٹار اور دی انڈرڈوگ کے درمیان ہوا ، جس میں پہلے کھیلتے ہوئے دی انڈرڈوگ نے 93رنز بنائے اور پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی، نوید پالاری نے 3ولید نے دو کامران خان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بی ٹی کے اسٹار نے 94رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ جمعہ خان 40اور رحمن کیانی 28رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ سعید حسن ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور بیٹر قرارپائے۔ فہیم خان بہترین فیلڈر کا ایوارڈ لے اڑے۔سماجی رہنما احمد چوہان، سردارکامران خان ترین، شیخ ساجد کریم، نواب عالم محمد طیب نے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کو میڈل اور انعامات تقسیم کئے۔ دونوں ٹیموں کے سپورٹرز کی بڑی تعداد گرائونڈ پر موجود تھی۔ فائنل سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر لائیو دکھایا گیا ۔سماجی رہنما احمد چوہان، سردارکامران خان ترین، شیخ ساجد کریم نے کہا کہ کراچی کو اسپورٹس سٹی کا درجہ دیا جائے ، شہر میں درجنوں ٹورنامنٹ میں سیکڑوں کھلاڑی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔بی ٹی کے اسٹار کی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، تمام کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ اور بالنگ کی فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔ شہر میں کرکٹ کا ٹیلنٹ موجود ہے ۔نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ نوجوان تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ جسمانی نشوونما کیلئے کھیل ضروری ہے ۔ کھیلوں کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ آئندہ بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔
Caption
رحمن کلاسک کرکٹ لیگ ٹائٹل جیتنے کے بعد بی ٹی کے کے اسٹارز کی ٹیم کا سماجی رہنما احمد چوہان، محمد طیب و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو

کیپشن ٹرافی:
بی ٹی کے اسٹارز کے کپتان محمد فیصل رحمن کلاسک ٹورنامنٹ کی ٹرافی اور نقد انعام سماجی رہنما احمد چوہان سے وصول کر رہے ہیں