ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے بھارت کے دورے کے دوران کولکتہ میں 13 دسمبر کو ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مداحوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی متوقع ہے۔ اس موقع پر بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی میسی سے ملاقات کریں گے۔
میسی اپنی تین روزہ بھارت ٹور کے دوران کولکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں مختلف تقریبات میں شریک ہوں گے۔ ان کے اعزاز میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور مشہور شخصیات بھی اس میں شامل ہوں گی۔
شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس تاریخی لمحے کا حصہ بنیں اور میسی کے استقبال میں شریک ہوں۔
کولکتہ کے شائقین کی دلچسپی اپنے عروج پر ہے اور شہر میں میسی کے استقبال کا ماحول تہوار جیسا بن چکا ہے، جہاں فٹبال کے اس عظیم کھلاڑی کے مداح بے صبری سے اس اہم موقع کا انتظار کر رہے ہیں۔


























