Hum TV کے نئے ڈرامے “نیلی کوٹھی” کی شروعات کیسی رہی؟

Hum TV پر نیا ڈرامہ شروع ہوا، “نیلی کوٹھی”، جس میں طلحہ چہور
اور انمول بلوچ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ پہلے دو اقساط پر ناظرین کا ردعمل ٹھیک ٹھاک رہا، آگے جا کر معلوم ہوگا کہ ڈرامہ کیسی کارکردگی دکھاتا ہے۔ اس ڈرامے کو سائمہ اکرم چوہدری نے لکھا ہے اور انجم شہزاد نے ہدایتکاری کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے دو اقساط کے فِیڈبیک کمنٹس میں بہت سے لوگ “جِن کی شادی، اُن کی شادی” کو یاد کر رہے ہیں، جس کی جگہ یہ ڈرامہ یعنی “نیلی کوٹھی” نے لے لی ہے۔