
پاکستان کا خوبصورت شہر خوشاب کیا صرف ایک ٹرین کا مستحق ہے ؟ مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ، خوشاب کے لوگ ریلوے سے محبت کرتے ہیں لیکن انہیں کیوں سزا دی جا رہی ہے ؟

خوشاب ریلوے اسٹیشن پر آج بھی 1887 کی یادیں تازہ ہیں۔


سوال اٹھایا جاتا ہے کہ خوشاب اور اس روٹ کے دیگر علاقوں کے لوگوں کو ریلوے کی سہولتوں سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے اس اسٹیشن کو بھی ویران کر دیا گیا ہے اور یہاں کی رونق ماند پڑ چکی ہیں ایک ٹرین گزرتی ہے وہ بھی رات کے وقت اور اس کا انتظام بھی پرائیویٹ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے پاکستان ریلوے نے یہاں سے اپنی ذمہ داری کیا ختم کر دی ہے کیا اسٹیشن پر ان کی کوئی توجہ نہیں کیا خوشاب کے لوگ پاکستانی نہیں ان کو پاکستان ریلوے اپنا نہیں سمجھتی ان کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے حالانکہ خوشاب کے لوگ تو پاکستان ریلوے سے بہت محبت کرتے ہیں اور یہاں کے علاقوں کے لوگ ریلوے پر سفر کرنا پسند کرتے ہیں نہ جانے کیوں ان لوگوں سے ریلوے کی سہولتیں چھین لی گئی ہیں اور ایسا کون چاہتا ہے مسلم لیگ نون کی حکومت کو وزیراعظم شہباز شریف کو اور مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کو اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کو اس جانب خصوصی توجہ دینی چاہیے خوشاب اور اس روٹ پر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور اسٹیشنوں کی رونق بحال کی جائے یہاں ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے
اور لوگوں کو ریلوے کے خوبصورت سفر کی بہترین سہولتوں سے محروم نہ رکھا جائے بلکہ ان کو ریلوے کے خوبصورت سسٹم کے ساتھ جوڑا جائے اور نوجوان نسل کو بتایا جائے کہ ریلوے کتنی خوبصورت ہے اور پاکستان ریلوے کی کیا تاریخ ہے اور ٹرینوں کے ساتھ ایک محبت ہے جس کو برقرار رکھا جائے بڑھایا جائے پرانے لوگ ریلوے کی یادگار دنوں کی یادیں تازہ کرتے رہتے ہیں لیکن نوجوانوں کو خاص طور پر ان علاقے کے نوجوانوں کو ریلوے کے سفر کی زیادہ یادیں وابستہ نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے ٹرینوں پر
زیادہ سفر نہیں کیا تو اس کا قصوروار کون ہے موجودہ حکومت کو خصوصا ریلوے منسٹر حنیف عباسی سے توقع ہے کہ وہ اس جانب توجہ دیں گے وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان ریلوے میں نئی جان ڈال دی ہے اس لیے چھوٹے روٹس اور دور افتادہ علاقوں کے لوگ ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ریلوے کے نظام کو ان تک بھی پہنچائیں گے اور یہ سہولتیں ان تک بھی پہنچیں گی طویل انتظار کے بعد پاکستان ریلوے کو نئی پہچان ملی ہے اور یہ امید کی جا رہی ہے کہ
خوشاب اور دیگر علاقوں کے اسٹیشنوں پر بھی ریلوے کی رونقوں میں اضافہ کیا جائے گا اور ریلوے وزیر اس جانب خصوصی دھیان اور توجہ رکھیں گے
Khushab Railway Station still having the memories of year 1887
========================
جادو ٹونے سے نہیں، ملک محنت سے ترقی کرے گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا؟ جادو ٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کرے گا۔
اسلام آباد میں قومی علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دلیری اور جرأت سے جنگ لڑی ،فیلڈ مارشل نے جنگ کی قیادت کی، مسلح افواج کی جرأت اور بہادری سے دشمن کو عبرت ناک شکست ہوئی۔
وزیراعظم کا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
انہوں نے کہا کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب بھی بعض مکاتبِ فکر کے لوگ کہتے ہیں کہ اس مسجد میں اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں عظیم فتح حاصل ہوئی، جس کے لیے قوم کی دعائیں قبول ہوئیں، افواج کے ہر سپاہی کی معرکۂ حق میں بے مثال کاوشیں شامل ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ کو جرأت سے لیڈ کیا، مسلح افواج کی جرأت اور بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت آج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سیاسی و عسکری قیادت نے کردار ادا کیا،
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خوارج کے حملوں میں معصوم پاکستانی شہید ہو رہے ہیں۔


























