
2DN خیبر میل 🚂 راولپنڈی تا کراچی پہلی بار سفر 💖 AC سلیپر کا تجربہ # سفر
2DN خیبر میل 🚂 راولپنڈی تا کراچی پہلی بار سفر 💖 AC سلیپر کا تجربہ # سفر
2DN Khyber Mail 🚂 Rawalpindi to Karachi First Time Journey 💖 AC Sleeper Experience#travel
Karachi Express Train Facts….
Route: The train runs between Karachi and Peshawar, and vice versa.
Duration: The trip takes approximately 32 hours.Distance: It covers a distance of about \(1,732\) kilometers.
Stops: The train makes numerous stops, with the journey from Peshawar to Karachi including around 43 stops at different stations.
Operator: It is operated by Pakistan Railways.
Scenery: The route offers scenic views of the Pakistani countryside. 💞
The train consists of Economy Class, AC Standard, AC Business, and AC Sleeper
Train Route…
Peshawar-to-Karachi via Karachi–Peshawar Railway Line
=========================
ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، چونکا دینے والے انکشافات
ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، چونکا دینے والے انکشافات
ایبٹ آباد : ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں موت کی وجہ کا بتایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر وردہ کی موت گردن کی ہڈی ٹوٹنے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔
میڈیکل پوسٹ مارٹم رپورٹ مزید فرانزک جانچ کے لیے بھیج دی گئی ہے تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔
ڈاکٹروردہ کے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ، ایم ایس ڈاکٹرعامراسرار نے بتایا کہ پوسٹمارٹم 7 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے کیا۔
مزید پڑھیں : ڈاکٹر وردہ کو پوری پلاننگ کے ساتھ قتل کئے جانے کا انکشاف
مقتولہ اپنے والد اور بھائی کیساتھ رہتی تھی جبکہ ان کے شوہر راحیل علی رضا روزگار کیلئے کوریا میں مقیم ہیں، جو 11 دسمبرکو پاکستان پہنچیں گے۔
اس سے قبل ڈی پی او ہارون رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر کو پوری منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں چار افراد ملوث تھے، جن میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمے میں اغوا اور قتل سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ابتدائی معلومات میں معلوم ہوا کہ ڈاکٹر وردہ نے دو سال قبل اپنی سہیلی ریدا کو سونا دیا تھا، جو واپس نہ کیا گیا۔ واقعے کے دن ردا ڈاکٹر کو اپنے زیر تعمیر گھر لے گئی اور وہاں ملزمان شمعریز، ندیم اور اورنگزیب کے حوالے کر دیا، ندیم نے واردات کے تمام معاملات کو سیٹ کیا۔
دوسری جانب مقتولہ کے والد نے پولیس پر رشوت لینے کا الزام بھی عائد کیا ہے اور ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


























