محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت

محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت
وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی فارن آفس حکام سے چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے لندن میں برطانوی فارن آفس حکام سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات اور چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بھی بات کی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے چند پاکستانیوں کی طرف سے پاکستان میں انتشار پھیلانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے فارن آفس حکام کو پاکستان کے امیگریشن نظام میں بہتری کےلیے تبدیلیوں سے بھی آگاہی دی۔
=======================

عادل راجہ کو لندن ہائی کورٹ میں ناکامی،قانونی گھیرا مزید تنگ ، عدالتی حکمنامہ جاری
لندن :عادل راجہ کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔عادل راجہ کو لندن ہائی کورٹ میں ناکامی، عدالت کے جج رچرڈ سپئیرمین نے حکمنامہ جاری کردیا۔

عدالتی احکامات کے مطابق عادل راجہ اپنے جھوٹے دعوؤں پر اپنے تمام اکاؤنٹس سے عام معافی نامہ شائع کرے گا جو ان اکاؤنٹس پر 28 دن تک رہیں گی۔عادل راجہ کو 50،000 پاؤنڈ ڈیمج چارجز اور 260,000 پاؤنڈ 22 دسمبر تک جمع کروانے ہیں۔

عادل راجہ کو عدالت نے مستقبل میں تخریبی حرکات سے دور رہنے کی بھی سخت تنبیہ کی ہے۔عادل راجہ کے تخریبی اور بے بنیاد جھوٹےمواد کے باعث عدالت نے اسے اپیل کا حق بھی نہیں دیا۔ان کی اہلیہ وکیل اور بہت سے بیرسٹر اس کے سحر میں مبتلا مگر اس کے باوجود بھگوڑے کیلئے کوئی راستہ نہ نکل سکا۔

عادل راجہ اور اس کے پیروکاروں کو لندن کی عدالتوں اور نظام انصاف پر بڑا یقین تھا آخر کار اسی نظام عدلت نے اس کی حقیقت بیان کردی۔
=====================

برطانیہ: آئیلٹس فیل ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے جاری
IELTS میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے، امتحان میں فیل ہزاروں تارکین وطن کو ویزے دیدیئے گئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق بین الاقوامی انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے۔

دوسری جانب ان امتحانات کے انعقاد کے دوران چین، بنگلادیش، ویتنام میں دھوکا دہی کےشواہد پائے گئے ہیں۔

ملکی حالات، لوگوں کی اکثریت باہر جانے کیلئے انگریزی ٹیسٹ دینے لگی

اس معاملے پر برطانوی اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی نے غلط نتائج والے افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ردِعمل میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور مستقبل میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح کرتے چلیں کہ دنیا بھر میں ہر سال 3 اعشاریہ 6 ملین لوگ آئیلٹس کا امتحان دیتے ہیں۔