دوستوں، جن کی شادی ہونے والی تھی، وہ شادی ہوگئی، اور ہپی اینڈنگ نے فینز کو بہت خوش کر دیا۔ سب کو انتظار تھا کہ کیا انسان اور جِن کی شادی ہو سکتی ہے، اور ہاں، شادی ہوگئی! فینز ڈرامے کی اینڈنگ سے بے حد خوش ہیں، اور آخری قسط کافی دلچسپ اور تفریحی رہی۔ علی اور خوشی کی شادی ہوگئی۔
دوستوں، پاکستان ٹی وی کی تاریخ میں یہ ڈرامہ ایک لینڈ مارک کی طرح رہا کیونکہ ایسا منفرد کانسپٹ اور کہانی لانا ہمارے ٹی وی کے لیے بڑا رسک تھا، لیکن یہ کامیاب رہا۔ شاندار رائٹنگ، ڈائریکشن، اور بہترین VFX، اسپیشل ایفیکٹس اور ایڈیٹنگ کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔
وہاج علی اور سحر خان کی جوڑی باری مشہور ہوئی، اور دونوں کے کام کو کافی سراہا گیا۔ باقی کاسٹ میں سید جبران، ارسلان نصیر، سدرا نیازی، رومائسا خان، نادیہ افغان، تمکینات اور عرفان موتی والا سب نے لاجواب کام کیا۔
رائٹر: سید نبیل، ڈائریکٹر: سائف حسن۔
Load/Hide Comments























