
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)
لاڑکانہ میں نئی اپگریڈ کی گئی یونیورسٹی آف لاڑکانہ میں مبینہ طور پر بغیر سیکیورٹی کلئیرنس کے وائس چانسلر تعینات ہونے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق قانون نافظ کرنے والے ادارے کے سامنے آنے والے لیٹر کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے یونیورسٹی آف لاڑکانہ میں وائس چانسلر کے عہدے پر تعیناتی کی سیکیورٹی کلئیرنس کے لیے تین نام قانون نافذ کرنے والے ادارے کو بھجوائے گئے تھے جن میں سے دو افراد پروفیسر ڈاکٹر امام الدین کھوسو اور پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد شاہ کو عہدے کے لیے کلئیر کیا گیا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے ڈاکٹر نیک محمد شیخ کی سیکیورٹی کلئیرنس نہیں دی گئی تھی جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے کے باوجود پروفیسر نیک محمد شیخ کو رواں سال ستمبر میں بطور وائس چانسلر یونیورسٹی آف لاڑکانہ تعینات کیا گیا ذرائع کے مطابق پروفیسر نیک محمد شیخ مبینہ طور پر ایک با اثر سیاسی رہنما کے قریبی عزیز ہیں جبکہ تعیناتی مبینہ طور پر اقربا پروری اور سیاسی پشت پناہی کے باعث کی گئی ہے ۔

قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخاب, نتائج آنے کا سلسلہ جاری
قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، مختلف پولنگ بوتھس کے نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔
حلقہ این اے 18 ہری پور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کا نتیجہ آگیا، جس کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے بابر نواز خان 7109 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 5518 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدر 1760 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار نواب شير وسير 113 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جیو نیوز نے دن بھر قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں سے ضمنی الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ کوریج ناظرین کے سامنے رکھی۔ ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہی وال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
بزرگ، خواتین، نوجوان اور معذور افراد بھی ووٹ ڈالنے پہنچے ، مجموعی طور پر امن و امان کی صورتِ حال پُرامن رہی ، کہیں کوئی بڑا واقعہ یا پولنگ قواعد کی نمایاں خلاف ورزی رپورٹ نہيں ہوئی۔























