چین آئندہ سال ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کا اجلاس شینژن میں منعقد کرے گا: چینی صدر
اعلان جنوبی کوریا کے شہر گیونگجو میں رواں سال کے ایپک اجلاس کے اختتام پر ہینڈ اوور تقریب کے دوران کیا گیا ہے جہاں عالمی رہنما بھی موجود تھے۔
=========
sports.jeeveypakistan.com
sindhi.jeeveypakistan.com
eng.jeeveypakistan.com
==========================
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین میزبان ملک کی حیثیت سے خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے کھولنے کے لیے کام کرے گا۔

صدر شی نے مزید کہا کہ خطےمیں طویل مدتی ترقی اورخوشحالی صرف مشترکہ وژن کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے، چین مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل اکانومی اور جدید ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں میں بھرپور تعاون کو فروغ دے گا
==========
courtesy jang news
———-























