
کراچی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں اہم تعیناتی عمل میں آ گئی، مانیٹری پالیسی اینڈ ریسرچ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امین خان لودھی کواسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کراچی سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق امین خان لودھی اپنی نئی ذمہ داریاں پانچ سالہ مدت کے لیے انجام دیں گے۔
وہ مالیاتی پالیسی، تحقیق اور معاشی استحکام کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے اہم شعبوں سے وابستہ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امین لودھی کا شمارمرکزی بینک کے سینئر ماہرین میں ہوتا ہے، جنہیں مانیٹری پالیسی اور معاشی اصلاحات میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔
ان کی تعیناتی سے اسٹیٹ بینک کے مالیاتی پالیسی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔























