
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپورخاص کی 49 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس مقامی ریسٹورینٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص کرنل (ر) ڈاکٹر سید علمدار رضا نے کی اجلاس میں بی او جی کے اراکین چیئرمین حیدرآباد بورڈ شجاع احمد مہیسر، ڈائریکٹر سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولز پروفیسر اقبال کنبھر، وائس چانسلر ابنِ سینا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شمسالعارفین خان، پروفیسر عبد الحمید شیخ، پرنسپل عمرکوٹ گرلز کالج مس قرةالعین،لیکچرار اسٹیوٹا مس ریحانہ مری، پروفیسر چاہینگر گوسوامی اور محمد ہارون کھتری سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی اس موقع پر سیکریٹری بورڈ نوید علی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اجلاس میں تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے آئندہ مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کی منظوری دی گئی اور بورڈ کے تعلیمی، انتظامی و مالی امور سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں بورڈ کے ملازمین کے میڈیکل الاؤنسز کے مسائل کے حل اور دیگر ملازمین کے فلاحی معاملات کی منظوری بھی دی گئی اراکین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود سے ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی چیئرمین بورڈ کرنل (ر) ڈاکٹر سید اعلمدار رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرپورخاص بورڈ تعلیم کے فروغ، شفاف امتحانی نظام اور طلبہ کی سہولیات میں بہتری کے لیے جامع اصلاحاتی اقدامات کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ کے تمام فیصلے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا اعتماد مزید مضبوط ہو انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کے بجٹ میں ایسی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں جن سے امتحانی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، مارکنگ سسٹم کی بہتری اور امتحانی مراکز میں جدید سہولیات فراہم کی جاسکیں گی اجلاس کے اختتام پر چیئرمین کرنل (ر) ڈاکٹر سید علمدار رضا نے تمام اراکین کو اجرک کے تحائف پیش کئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ میرپورخاص بورڈ صوبے کے بہترین تعلیمی اداروں میں اپنا مقام برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔























