وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن(سیسی) کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔
صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکرٹری محنت سندھ اسد اللہ ابڑو، کمشنر سیسی صفدر رضوی، میڈیکل ایڈوائزر سیسی ڈاکٹر سعادت میمن، ایم ایس ولیکا اسپتال ڈاکٹر ممتاز شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر نے سیسی کے زیر انتظام چلنے والی اسپتالوں اور ڈسپنسریز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔
ان اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی اور ادویات کی کوالٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صوبائی وزیر نے میڈیکل ایڈوائزر سیسی کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دی خو اسپتالوں میں مریضوں کو اب تک کئے جانے والے علاج معالجہ کی سہولیات، ادویات کی فراہمی سمیت تمام کی مکمل رپورٹ آئندہ ایک ہفتہ میں صوبائی وزیر کو پیش کرے گی۔
سیسی کے زیر انتظام چلنے والے اسپتالوں میں آنے والے مزدوروں اور ان کے اہلخانہ کو ہر قسم کی علاج معالجہ بشمول لیبارٹری اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم۔کی کوتاہی قبول نہیں کی جائے گی۔ سعید غنی
سیسی کے زیر انتظام چلنے والی تمام اسپتال اور ڈسپنسریوں میں مزدوروں کو صحت کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات ان کے اپنے ماہانہ کنٹریبیوشن سے ہی دی جاتی ہیں۔ سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کشوں کی جماعت ہے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود ہمارے منشور کا اہم جزو ہے۔ سعید غنی
Load/Hide Comments























