‏معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ محمد سلیم بلوچ کی زیر صدارت ضلع وسطی میں پولیو کوریج ریویو اجلاس منعقد ہوا

‏معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ محمد سلیم بلوچ کی زیر صدارت ضلع وسطی میں پولیو کوریج ریویو اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل، یونیسیف کے نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع سینٹرل سمیت پورے کراچی میں اکتوبر میں ہونے والی پولیو مہم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جبکہ رہ جانے والے ریفیوزر بچوں کو کور کرنے اور آئندہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا۔
‎#EndPolio ‎#PolioFreePakistan