کاشف ریحان نے سری لنکا میں ورلڈ پاور لفٹنگ کا گولڈ میڈل جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کر لی

ادھار پیسے لے کر سری لنکا جانے والے پاکستانی ویٹ لفٹر کاشف ریحان نے ورلڈ پاور لفٹنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ورلڈ پاور لفٹنگ مقابلے میں پاکستان کے کاشف ریحان نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا، کاشف ریحان نے 160 کلوگرام ڈیڈلفٹ، 150 کلوگرام اسکواڈ کیساتھ 310 کلوگرام وزن اٹھایا

مقابلے میں مختلف ممالک کے 350 سے زائد ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا، کاشف ریحان ادھار پیسے لےکر مقابلے میں حصہ لینے سری لنکا گئے تھے۔

ورلڈ پاور ویٹ لفٹنگ مقابلہ 27 سے 30 نومبر تک کولمبو میں منعقد ہوا، کاشف ریحان نے اس سے قبل ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

قطر میں پہلے ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ کاشف ریحان کو کوئٹہ میں کافی مشکلات کا سامنا رہا، اگلے انٹرنیشنل مقابلے کے اخراجات کے لیے وہ ادھار لینے پر مجبور ہوئے۔

مقابلے میں حصہ لینے سے قبل کاشف ریحان نے انکشاف کیا کہ دوحہ مقابلے میں بھی سرکاری فنڈ نہیں ملا تھا اور وہ گاڑی بیچ کر ایونٹ میں شریک ہوئے تھے۔

کاشف ریحان نے مئی میں ایشین ماسٹر ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ قطر میں جیتی تھی، مگر وہ اپنے خرچے پرگئے تھے، اب وہ سری لنکا میں منعقدہ پاور ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں بھی ادھار لےکر شریک ہوئے۔