فری تھنکرز اسٹوڈنٹس ریسرچ سوسائٹی( شعبہ بین الاقوامی تعلقات) وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت یونائیٹڈ نیشن ڈے کی مناسبت سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جسمیں اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نمائش کا افتتاح سابق صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر سعیدہ داؤد نے کیا، بعد ازاں نمائش میں حصّہ لینے والے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سعیدہ داؤد نے اقوام متحدہ کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر روشنی ڈالی، تقریب سے ڈاکٹر رضوانہ جیبیں اور صدر شعبہ ڈاکٹر سید شہاب الدین نے بھی خطاب کیا۔
#FUUAST #UnitedNationsDay #InternationalRelations #StudentResearch #Exhibition #AcademicEvent #UNDay #FUUASTevents #KarachiUniversity #EducationMatters #GlobalCitizenship
























