پریم یونین کے صدر شیخ محمدانور،چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے ریلوے میں کرپشن کے خلاف وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے احسن اقدامات سے ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان


پریم یونین کے صدر شیخ محمدانور،چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے ریلوے میں کرپشن کے خلاف وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے احسن اقدامات سے ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ ورکشاپ ڈویژن میں کوارٹرز کی بوگس الاٹمنٹ میں فراڈ پر بھی سخت اقدامات کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث افسران اور ماتحت عملہ کے خلاف سخت ایکشن لے کر انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کی تباہی وبربادی اور تنزلی کی مختلف وجوہات میں سب سے بڑی وجہ اہلیت کی کمی اور کرپشن ہے،اگرریلوے میں اہل اور ایماندارافسران کی تعیناتی اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو اولین ترجیح دی جائے تو ریلوے کی مشکلات میں بڑی کمی آسکتی ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو یقین دلایا کہ پریم یونین اور اور اس کے کارکن کرپشن کے خاتمہ کی پالیسی پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے کیونکہ خود پریم یونین نے روز اول سے ہی ریلوے سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کی ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی۔