ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میرپور خاص وکیل کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ کی مزمت قرارداد پیش کردہ

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میرپور خاص وکیل کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ کی مزمت قرارداد پیش کردہ تفصیلات کے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میرپور خاص اپنے معزز رکن محمد فیضان قریشی ایڈووکیٹ اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ پیش آنے والے غیر قانونی اور قابلِ مذمت واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہےبتاریخ 25-10-2025 صبح تقریباً 09:00 بجے کچھ کسٹم آفس میرپور خاص کے اہلکاران، جن میں انسپکٹر اقبال منگریو، اشرف، عظیم، حنیف، سرور ماری اور دیگر نامعلوم افراد شامل تھے، سول لباس میں آئے،
انہوں نے ہمارے معزز رکن کے ساتھ بدتمیزی کی، نازیبا الفاظ استعمال کیے، ان پر اسلحہ تان دیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، اور ان کا موبائل فون اور بٹوہ چھین لیا ان کی یہ حرکت نہ صرف غیر قانونی بلکہ انتہائی قابلِ گرفت اور قابلِ مذمت ہے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میرپور خاص اپنے وکیل بھائی محمد فیضان قریشی ایڈووکیٹ اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ پوری یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ ایسوسی ایشن ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرے گی بار ایسوسی ایشن انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ، ایس ایس پی میرپور خاص، اور ڈائریکٹر جنرل کسٹم اسلام آباد سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ مذکورہ کسٹم اہلکاران کے خلاف فوری اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورتِ دیگر، یہ بار ایسوسی ایشن آئندہ قانونی حکمتِ عملی خود طے کرے گی۔