
میرپور خاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان اور ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے ہمراہ میر شیر محمد خان تالپور پبلک اسکول میرپور خاص میں آئی بی اے سکھر کے زیر اہتمام ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا اور تمام سہولیات کا جائزہ لیا. اس موقع پر ایم ڈی ٹیسٹ کے فوکل پرسن و پبلک اسکول کے پرنسپل پروفیسر عمران لاڑک نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ میں تین اضلاع میرپورخاص ، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے 1560 طلبہ و طالبات ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور 26 بلاکس بنائے گئے ہیں جبکہ 200 انویجیلیٹرز اور عملہ مقرر کیا گیا ہے اور انٹری ٹیسٹ کے قبل تمام انتظامات مکمل کر لیے گیے تھے اور سیکیورٹی کے بھی انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے اس موقع پر آئی بی اے سکھر انٹری ٹیسٹ کے انچارج واحد بخش قاضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.
https://www.youtube.com/watch?v=hQrgXHyloa0
https://www.youtube.com/watch?v=3TYKCHHyWLE
https://www.youtube.com/watch?v=Og1oCCN140c
https://www.youtube.com/watch?v=WQhlhKgdnoc
https://www.youtube.com/watch?v=zF992qgrdRg























