نوسربازوں نے ضعیف خاتون کو بیٹے کے علاج کا جھانسہ دے 70 لاکھ روپے لوٹ لیے ، نوسربازوں نے ضعیف خاتون کو ہیپناٹزم کے زریعے دماغ کنڑول کرکے لوٹا پولیس

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
نوسربازوں نے ضعیف خاتون کو بیٹے کے علاج کا جھانسہ دے 70 لاکھ روپے لوٹ لیے ، نوسربازوں نے ضعیف خاتون کو ہیپناٹزم کے زریعے دماغ کنڑول کرکے لوٹا پولیس تفصیلات رکے مطابق میرپورخاص کے گنجان آبادی علاقے لالچند باغ میں رہائش پذیر تپدار نیاز شاہ کے گھر پر نوسرباز ٹولے نے انکی ضعیف والدہ کو انکے بیمار بیٹے کی بیماری کو ٹھیک کرنے اور دیگر لچھے دار باتیں بول کر علاج کے بہانے گھر میں رکھی 70 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر مہران پولیس تھانے کی ایک پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے تپہ دار نیاز شاہ کی والدہ نے بتایا کہ ایک مولوی نما شخص مجھے گھر کے قریب واقع گراؤنڈ کے پاس ملا اور مجھے کہا کہ مائی تیرا بیٹا بیمار ہے اور تیرے بیٹے کی جان کو شدید خطرہ ہے اگر جلد علاج نہ کیا گیا تو وہ مرجائے گا اسکا صدقہ نکالو اور گھر میں جو رقم رکھی ہے وہ میرے سامنے لیکر آجاؤ اس پر دم پڑھ لو تو دوبارہ رکھ دینا تیرے بیٹے کی بیماری ختم اور اس کی جان بچ جائے گی خاتون نے بتایا کہ میرا دماغ اس مولوی نما شخص نے اپنے کنٹرول میں کر رکھا تھا اس لیے میں نے گھر میں رکھی ہوئی 70 لاکھ کی رقم لا کر نو سربازوں کو دی اس دوران انہوں نے کہا کہ سامنے درخت کے پتے توڑ کر لاؤ جب میں پتے توڑ کر آئی تو نو سرباز وہ رقم لے کر فرار ہوگئے تھے خاتون نے بتایا کہ میرے داماد نے گاڑی فروخت کی تھی جس کی 30 لاکھ کی رقم اور میری بیٹی کو جائیداد میں سے حصہ ملا تھا وہ رقم اور زمین کے مقادے کی رقم گھر میں موجود تھی نوسرباز سب لوٹ کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع پر مہران تھانے کی پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے

https://www.youtube.com/watch?v=hQrgXHyloa0

https://www.youtube.com/watch?v=3TYKCHHyWLE

https://www.youtube.com/watch?v=Og1oCCN140c

https://www.youtube.com/watch?v=WQhlhKgdnoc

https://www.youtube.com/watch?v=zF992qgrdRg