
پریس ریلیز
این ڈی ایف کی جانب سے گپچانی، نوابشاہ میں صاف پانی منصوبہ کا افتتاح
نوابشاہ: نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (این ڈی ایف) پاکستان نے التزام ریلیف سوسائٹی ملائیشیا کے اشتراک سے گاؤں گپچانی، ضلع شہید بینظیر آباد میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے افتتاح کر دیا۔
یہ منصوبہ مقامی آبادی کی ایک دیرینہ ضرورت تھی، کیونکہ دیہاتیوں کو پہلے صاف پینے کے پانی تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ خصوصاً خواتین کو تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے سے پانی بھر کر لانا پڑتا تھا، جو وہ اپنے سروں پر، موٹر سائیکلوں یا گدھ گاڑیوں کے ذریعے لایا کرتی تھیں۔
افتتاحی تقریب میں طارق حسین چنڑ، پروگرام مینیجر این ڈی ایف، اور شاھرل اظرومی، پروجیکٹ مینیجر التزام ریلیف سوسائٹی ملائشیا نے آن لائن شرکت کی، جبکہ دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امید ظاہر کی گئی کہ گاؤں کی کمیٹی اس منصوبے کو پائیداری اور بہتر دیکھ بھال کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے استفادہ حاصل کرتی رہے گی۔
مقامی برادری نے محمد شاہ، چیف ایگزیکٹیو التزام ریلیف سوسائٹی ملائیشیا، اور عابد لاشاری، صدر این ڈی ایف پاکستان، نواب شاہ کا دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گپچانی کے رہائشیوں کے لیے میٹھے اور صاف پینے کے پانی کو ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=hQrgXHyloa0
https://www.youtube.com/watch?v=3TYKCHHyWLE
https://www.youtube.com/watch?v=Og1oCCN140c
https://www.youtube.com/watch?v=WQhlhKgdnoc
https://www.youtube.com/watch?v=zF992qgrdRg























