سعودی عرب (منطقہ شرقیہ) کے صنعتی شہر الجبیل میں پاکستان ایگزیکٹیو فورم کے زیرِ صدارت ایک پُروقار کانفرنس منعقد ہوئی۔

سعودی عرب منطقہ شرقیہ (رپورٹ )
(سعدیہ خان )کے صنعتی شہر الجبیل میں پاکستان ایگزیکٹیو فورم کے زیرِ صدارت ایک پُروقار کانفرنس منعقد
سعودی عرب (منطقہ شرقیہ) کے صنعتی شہر الجبیل میں پاکستان ایگزیکٹیو فورم کے زیرِ صدارت ایک پُروقار کانفرنس منعقد ہوئی۔
اس کانفرنس کا مقصد صنعت کاروں کو یہ باور کرانا تھا کہ سعودی عرب خطے کا ایک بہترین صنعتی مرکز ہے۔


تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی صنعت کاروں اور سعودی عرب میں قائم بڑی کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
سفارت خانۂ پاکستان سے پریس و ویزہ اتاشی حسیب سلطان نے خصوصی شرکت کی، جبکہ مہمانِ خصوصی سین سانا آئل اینڈ گیس کمپنی سے محترم منصور ہاشمی تھے۔
شرکائے تقریب نے اپنی صنعتوں اور کاروباری تجربات پر روشنی ڈالی اور سعودی عرب میں موجود مواقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
میزبانی کے فرائض سید وقاص احمد نے بہت احسن طریقے سے نبھائے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جو خضر عمر نے پیش کی، اس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سلطان گجر نے پیش کی۔
قومی ترانہ بجایا گیا اور اس کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
منتظمین میں محمد رضوان چوہان اور رعنا کاشف سرِ فہرست تھے، جبکہ دیگر میں جواد احمد، مناہل اور فرح قمر شامل تھیں۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں اور تمام مہمانوں کے لیے پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا