
عالمی یومِ پولیو کے موقع پر میں اس بات کو اجاگر کرتا ہوں کہ پولیو کا خاتمہ صرف ایک صحت کا ہدف نہیں بلکہ ہمارے بچوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ میں والدین، سرپرستوں اور کمیونٹی رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ویکسینیشن مہم کی بھرپور حمایت جاری رکھیں۔ اجتماعی عزم اور دیکھ بھال کے ساتھ ہم ایک ایسا پاکستان تشکیل دے سکتے ہیں جو ہمیشہ کے لیے پولیو سے پاک ہو۔ پولیو ورکرز اور اُن تمام معاونین کو سلام جو اس قومی مشن میں دن رات کوشاں ہیں۔
On World Polio Day, I emphasize that ending polio is not just a health objective but a promise of a safer and brighter future for our children. I encourage parents, caregivers, and community leaders to continue supporting vaccination efforts. With collective effort and care, Pakistan can achieve a future free from polio. Salute to all polio workers and everyone contributing to this national mission.























