
اسلام آباد : جمعہ، 24 اکتوبر, 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت
وزیراعظم کی حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار
وزیراعظم کی شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے
ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں : وزیراعظم
==========================
ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید
ہنگو میں دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او خانزیب مہمند نے اس واقعے سے متعلق تصدیق کردی۔
پولیس کے مطابق غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے قریب کمرہ تباہ ہوگیا۔
چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔
ٹانک: مسلح افراد نے گرلز پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ کردیا
پولیس کے مطابق ایس پی آپریشنز کی گاڑی کے قریب دوسرا دھماکا بھی ہوا جس سے ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔























