وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کراچی میں ورلڈ پولیو ڈے کی خصوصی تقریب سے خطاب

مور خہ24اکتوبر 2025

· کراچی:ایمرجنسی آپریشنز سینٹر برائے انسداد پولیو سندھ کے زیر اہتمام جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں عالمی یومِ پولیوپر پروقار تقریب

· کراچی:تقریب کی مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ہیں

· کراچی:تقریب میں سیکریٹری صحت ریحان بلوچ،عالمی ادارہ صحت، یونیسف، دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندگان کی شرکت

· کراچی:تقریب میں محکمہ صحت کے افسران اور فرنٹ لائن پولیو ورکرز کی شرکت

· کراچی:جلدہم پولیو فری ڈے منائیں گے ،پرونشل دورڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈھر

· کراچی: ویکسین کو بچوں تک پہنچانے میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار ہے، پرونشل دورڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈھر

· کراچی:اس پوری مہم میں سب سے مشکل کام گرمی ہو یا سردی پولیو ورکرز کا ہے، پرونشل دورڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈھر

· کراچی: پولیو ورکرز کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بہت لوگوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، پرونشل دورڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈھر

· کراچی: ہمیں افسوس بھی ہوتاہے کہ ابھی تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں کرسکے، پرونشل دورڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈر

· کراچی: ہم سب کو اپنی ذات میں سوچنا چاہئے کہ ہم نے پولیو کے خاتمے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا، پرونشل دورڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈر

· کراچی: 1988 میں 3.5 لاکھ سے زیادہ کیسز تھے اور آج ہماری اننتھک محنت سے کمی ممکن ہوئی ہے، پرونشل دورڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈر

· کراچی: ہمیں اپنی اداروں اور ٹیموں پر فخر ہونا چاہیے، پرونشل دورڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈر

· کراچی:بہت لوگ کہتے ہیں کہ کراچی سے وائرس پھیلتا ہے، لیکن کراچی پورے پاکستان اور افغانستان کی بھی مہمان نوازی کرتا ہے، پرونشل دورڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈر

· کراچی:روٹری انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق آج اگر ہی مہم بند کردیں تو 3 سال میں کیسز کی تعداد 20ہزار تک پہنچ سکتی ہے، پرونشل دورڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈر

· قرآن کہتا ہے کہ اگر آپ نے ایک انسان کی جان بچائی تو گویا پوری انسانیت کی جان بچائی، پرونشل دورڈینیٹر ای او سی ارشاد سوڈر

· پولیو متاثرہ ڈاکٹر اختر عباس

· مجھے والدہ نے بتایا کہ 3.5 سال کی عمر میں پولیو ہوا تھا اور اس سے پہلے میں بہت صحتمند تھا

· یہ وائرس بچوں کو معزور کرتا ہے جیسے اس نے مجھے معزور کیا

· اللہ نے مجھے موقع دیا اور میں الٹراساؤنڈ کی ٹریننگ لے کر الٹراساؤنڈ کی نوکری شروع کی

· یہ دو قطرے بچوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں

· والدین سے درخواست کرتا ہوں کہ ان کے لیے سب سے بڑی مثال میں ہوں اور وہ اس سے سبق سیکھیں

· ہمیں اسکا خاتمہ کرنا ہے، اگر چند سالوں میں ختم نہ کرسکے تو دوباری پوری دنیا میں پھیل جائےگا

· ہمیں عزم کرنا ہوگا کہ 2026 میں پاکستان کو پولیو فری پاکستان بنائیں

· وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

· کراچی:پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،ڈاکٹر عذرا پیچوہو

· پولیو ورکرز اپنے گھروں اور بچوں کو چھوڑ کر لوگوں کی خدمت کرتی ہیں

· اگر اسی طرح آپ کا ساتھ رہا تو جلد پولیو کاخاتمہ ہوگا

· انشاء اللہ 2026 میں سندھ کو پولیو فری بنائیں گے

· جس بچے کی قوت مدافعت کم ہو پولیو اس کو متاثر کرتا ہے

· بچہ بظاہر صحت مند دکھتا ہے لیکن اسے وائرس دوسروں سے بھی لگ سکتا ہے

· جو والدین سمجھتے ہیں ان کے بچے صحت مند ہیں ان کو سمجھنا ہوگا کہ یہ وائرس ان کہ بھی متاثر کرتا ہے

· میں سب پولیو ورکرز بچیوں کو سلام پیش کرتی ہوں

· تمام ڈی سیز، ڈی ایچ اوز اور اس لائن میں لڑنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں

· کراچی: پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

· کراچی: فرنٹ لائن ورکرز ہمارے اصل ہیروز ہیں، ان کی محنت اور قربانیوں کو سلام، وزیرِ صحت سندھ

· کراچی: ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانا ہمارا عزم ہے، کوئی بچہ قطرے سے محروم نہیں رہنا چاہیے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

· کراچی: پولیو کا مکمل خاتمہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

· کراچی: والدین سے اپیل ہے کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، وزیرِ صحت سندھ

· کراچی: پولیو کے خاتمے کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ اشتراک جاری ہے، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

· کراچی: پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین، ان کی خدمات قوم کا فخر ہیں، وزیرِ صحت سندھ

· کراچی: پولیو فری پاکستان ہمارا ہدف ہے، سندھ اس مقصد کے حصول میں پیش پیش رہے گا، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو

· کراچی:پولیو ورکرز مشکل حالات کے باوجود گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

· کراچی:پولیو کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر مربوط حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

· کراچی:حکومتِ سندھ عالمی اداروں کے ساتھ مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

· کراچی:پولیو ورکرز کی انتھک محنت اور قربانیوں کی بدولت سندھ میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

· کراچی:کوشش ہے کہ صوبے کو مکمل طور پر پولیو فری بنایا جائے، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

· کراچی:عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے، والدین اپنے بچوں کو ہر پولیو مہم میں لازمی قطرے پلائیں تاکہ کوئی بچہ محروم نہ رہے، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

· کراچی:تقریب میں پولیو کے خاتمے کے لیے خدمات انجام دینے والے نمایاں ہیلتھ ورکرز کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں

· کراچی:یہ تقریب اُن بہادر ورکرز کے لیے خراجِ تحسین ہے جنہوں نے جان خطرے میں ڈال کر قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

· کراچی:ہم سب کو مل کر پولیو فری پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانا ہے، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو

· کراچی:یہ صرف مہم نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے تحفظ کا عزم ہے، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو