پرائمری اساتذہ کی تنظیم پ ٹ الف کے صوبائی رہنما شفیع محمد سٹھیو کا PDSA ذہنی معذور بچوں کے بحالی مرکز گلستانِ جوہر کراچی کا دورہ

پریس ریلیز
پرائمری اساتذہ کی تنظیم پ ٹ الف کے صوبائی رہنما شفیع محمد سٹھیو کا PDSA ذہنی معذور بچوں کے بحالی مرکز گلستانِ جوہر کراچی کا دورہ

کراچی: پرائمری اساتذہ کی تنظیم پ ٹ الف کے صوبائی رہنما شفیع محمد سٹھیو نے پاکستان ڈاؤن سنڈروم ایسوسی ایشن (PDSA) کے ذھنی معذور بچوں کے بحالی مرکز، گلستانِ جوہر کراچی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران، پاکستان ڈاؤن سنڈروم ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد لاشاری نے انہیں بچوں میں ذہنی معذوری کے حوالے سے جاری مفت بحالی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا، جو محکمہ بااختیاری برائے افراد باہم معذوری (DEPD)، حکومتِ سندھ کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہیں۔
شفیع محمد سٹھیو نے PDSA، این ڈی ایف، اور DEPD حکومت سندھ کی معذور بچوں کی فلاح و بہبود، نگہداشت، اور بحالی کے لیے کی جانے والی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر خالد حسین کوندھر اور دیگر بھی موجود تھے۔