
کراچی، 22 اکتوبر 2025:
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کاکا کشنچند آڈوانی اور رکنِ سندھ اسمبلی و معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ سندھ برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے صدرِ مملکت جناب آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
کاکا کشنچند آڈوانی نے صدرِ مملکت کا اپنے بیٹے پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ایک اہم منصب پر فائز کرنے پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کو اپنے خاندان کے لیے باعثِ فخر و اعزاز قرار دیتے ہوئے اس اعتماد پر پورا اترنے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے بھی صدرِ مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی رہنمائی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو و شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کے

مطابق اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے محکمہ اقلیتی امور کی کارکردگی سے متعلق صدرِ مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی، بالخصوص دیوالی کے موقع پر مستحق اور ضرورتمند ہندو برادری میں چیکوں کی تقسیم کے عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رئیس غلام قادر مری بھی موجود تھے۔
ملاقات کے اختتام پر صدرِ مملکت جناب آصف علی زرداری، کاکا کشنچند آڈوانی اور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے مل کر دیوالی کا کیک کاٹا اور تمام ہندو برادری کو روشنیوں کے اس خوبصورت تہوار کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک
تمناؤں کا اظہار کیا۔
#PresidentAsifAliZardari
#PPPLeadersMeeting
#DrShamSunderAdvani
#KakaKishanchandAdvani
#MinoritiesAffairsDept
#SindhGovernment
#InterfaithHarmony
#DiwaliCelebrations2025
#UnityInDiversity
#ProgressivePakistan























