وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات محترمہ عنبرین جان کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم آفس
پریس ونگ

اسلام آباد : بدھ، 22 اکتوبر, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات محترمہ عنبرین جان کی الوداعی ملاقات

ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے

محترمہ عنبرین جان آج سول سروس سے ریٹائر ہو رہی ہیں

وزیراعظم نے محترمہ عنبرین جان کی حکومت پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا

وزیراعظم نے معرکہء حق کے دوران پاکستان کا بیانیہ بین الاقوامی سطح پر بھرپور طرح سے اجاگر کرنے کے حوالے سے محترمہ عنبرین جان کی بطور سیکریٹری اطلاعات و نشریات کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

وزیراعظم نے محترمہ عنبرین جان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا