ٹھٹھہ (علی گوہر قمبرانی) ٹھٹھہ شہر میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد نے تاجر کی دکان میں گھس کر نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے اور فرار ہوگئے

ٹھٹھہ (علی گوہر قمبرانی) ٹھٹھہ شہر میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد نے تاجر کی دکان میں گھس کر نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔ اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے شیرازی محلے میں ڈاکٹر عبدالرحمٰن نھڑیو کے بھائی اور تاجر عبدالرحیم نھڑیو کی قائم کردہ ایجنسی کی دکان میں تین مسلح افراد دن دہاڑے داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر 2 لاکھ روپے نقد اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔
شہریوں اور تاجروں نے دن دیہاڑے ہونے والی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نوٹس لیں اور تاجروں و شہریوں کو تحفظ فراہم کریں، بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔