
پریس ریلیز
این ڈی ایف کے صدر عابد لاشاری کی کمشنر لاڑکانہ سے ملاقات
لاڑکانہ: نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (این ڈی ایف) پاکستان کے صدر، عابد لاشاری نے ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عابد لاشاری نے این ڈی ایف بحالی مرکز لاڑکانہ ڈویژن کی پیش رفت اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مرکز ذہنی معذوری کے شکار بچوں کو مفت بحالی کی خدمات فراہم کر رہا ہے، جو محکمہ بااختیاری برائے افراد باہم معذوری (DEPD)، حکومت سندھ کے تعاون سے جاری ہیں۔
ڈویژنل کمشنر طاہر حسین سانگی نے این ڈی ایف کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ لاڑکانہ ڈویژن میں معذور افراد کے لیے معاون آلات (Assistive Devices) کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ این ڈی ایف اس حوالے سے تعاون فراہم کر رہا ہے، تاہم ضرورت اب بھی بہت زیادہ ہے۔
اس موقع پر عابد لاشاری نے یقین دہانی کرائی کہ این ڈی ایف، محکمہ DEPD کے تعاون سے جلد ہی لاڑکانہ میں معاون آلات کی تقسیم کی تقریب کا اہتمام کرے گا تاکہ اس بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔























